يورپ كی اسلامی آرگنائزيشنز كی طرف سے غزہ اور مصر كے درميان ديوار تعمير كرنے كی مذمت

IQNA

يورپ كی اسلامی آرگنائزيشنز كی طرف سے غزہ اور مصر كے درميان ديوار تعمير كرنے كی مذمت

13:58 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868651
بين الاقوامی گروپ: يورپ كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين (FIOE) نے ہفتہ كے دن اپنے ايك بيانیے میں غزہ اور مصر كے درميان لوہے كی ديوار كی تعمير كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islam.com كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ معلوم ہوتا ہے كہ فلسطينی عوام ہر سال سخت سے سخت مشكلات كا شكار ہو رہے ہیں اور آئے دن ان پر گھيراؤ كو تنگ كيا جا رہا ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ غزہ كے گھيراؤ كے لئے اسرائيلی حكومت كی سياست نہ فقط انسانی لحاظ سے بلكہ بين الاقوامی قوانين كے بھی خلاف ورزی ہے لہذا ہم اس حكومت كے حكمرانوں سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ فی الفور غزہ كے محاصرہ كو ختم كرے۔
518104

نظرات بینندگان
captcha