بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقی مسلمان علماء كی يونين نے سعودی عرب كے وہابی عالمی دين "محمد العريفی" كی توہين آميز گفتگو سے نفرت وبيزاری كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی ايك شيعہ دينی مرجع كے عنوان سے شيعہ وسنی عراقی عوام كا قابل احترام ستون ہیں۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ العريفی اسلامی تعليمات اور مفاہيم سے بالكل ناواقف ہے اور اس كا مقصد مسلمانوں اور مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كےدرميان تفرقہ اور اختلافات ايجاد كرنا ہے۔
اس يونين نے مزيد كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كا مقام ومنزلت فقط دينی اور شرعی مسائل میں منحصر نہیں ہے بلكہ وہ عراقی عوام كی پناہ گاہ ہیں اور وہ عراقی عوام كو دشمنوں كے شر سے محفوظ ركھے ہوئے ہیں۔
518399