المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے اساتذہ كے دوسرے سالانہ تربيتی سيمينار كا انعقاد

IQNA

المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے اساتذہ كے دوسرے سالانہ تربيتی سيمينار كا انعقاد

14:18 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869649
فن وثقافت گروپ: المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی قم سے وابستہ امام خمينی(رح) اعلی تعليمی مركز میں ۲۵ فروری كو اس يونيورسٹی كے اساتذہ كا دوسرا سالانہ تربيتی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے زير كنڑول مراكز كے سربراہوں كے ساتھ اس مسئلے كے بارے میں ابھی تك تين میٹنگیں ہو چكی ہیں جن میں یہ طے پايا گيا ہے كہ اس سيمينار سے پہلے كچھ نشستیں منعقد كر كے اس يونيورسٹی كے تربيتی نظام پر بحث و گفتگو كی جائی گی۔
اس يونيورسٹی كے اساتذہ اس دوسرے سيمينار میں "تربيت عبادی اور معنوی" اور "تربيت اخلاقی" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔
اس كے علاوہ المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نظام تربيتی كے گيارہ نكات میں سے عقلانی تربيت، عبادی اور معنوی تربيت، اخلاقی تربيت، اعتقادی تربيت، عاطفی تربيت، خاندانی تربيت، ثقافتی تربيت اور اقتصادی تربيت شمار ہوتے ہیں۔
اس سيمينار میں المصطفی(ص) انٹرنيشنل يونيورسٹی كے غير ايرانی طلباء، اساتذہ اور علماء شركت كریں گے۔
519087

نظرات بینندگان
captcha