بمبئی میں "قرآن كريم اور اديان میں حضرت عيسی(ع) كا مقام ومنزلت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:18 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869650

بمبئی میں "قرآن كريم اور اديان میں حضرت عيسی(ع) كا مقام ومنزلت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

قرآنی سرگرمياں گروپ: بمبئی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۳ جنوری كو اس شہر میں "قرآن كريم اور اديان میں حضرت عيسی علیہ السلام كا مقام و منزلت" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں اسلام، عيسائيت، ہندو اور زرنشت كے پيروكارو قرآن كريم اور اديان میں حضرت عيسی علیہ السلام كے مقام ومنزلت كے بارے میں مقالے پيش كریں گے۔
اس كے علاوہ بمبئی میں ايرانی كلچرل سنٹر شمسی سال كے آخری تين مہينوں میں اسلامی انقلاب كی سالگرہ كی مناسبت سے ۲۰ اور ۲۱ فروری كو شاہنامہ فردوسی نامی سيمينار اور ۲۰ مارچ كو عيد نوروز اور ہفتہ وحدت كی مناسبت سے "حج اور اوحدت اسلامی" نامی سيمينار منعقد كر رہا ہے۔
519080

نظرات بینندگان
captcha