مكہ میں "پيغمبر اكرم(ص) سے غير مسلموں كی آگاہی كی كيفيت" كے موضوع پر تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

مكہ میں "پيغمبر اكرم(ص) سے غير مسلموں كی آگاہی كی كيفيت" كے موضوع پر تعليمی وركشاپ كا انعقاد

18:01 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869922
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں انجمن عالمی اسلام كے ائمہ مساجد اور مبلغين كے تعليمی سنٹر میں ۷ جنوری كو "حضرت محمد(ص) سے غير مسلموں كی آگاہی كی كيفيت" كے موضوع پر ايك تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نبی اكرم(ص) سے آشنائی كے بين الاقوامی سنٹر كے تعاون سے منعقد ہونے والی تعليمی وركشاپ كا عنوان "نبی رحمت حضرت محمد(ص) سے آشنائی كا بہترين طريقہ" ہے۔
اس تعليمی وركشاپ میں غير مسلموں كے لئے سيرہ نبوی(ص) كی وضاحت كی كيفيت اور سيرہ نبوی(ص) كی روشنی میں موجودہ مشكلات اور مسائل كے لئے راہ حل پيش كرنا جيسے موضوعات كی تعليم دی جا رہی ہے۔
519597

نظرات بینندگان
captcha