بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طائف يونيورسٹی كے علم قرائت كے استاد "محمد عبدالقادر الشنقيطی" نے اس سيمينار میں مسلمانوں كو فہم قرآن كريم كی ضرورت اور اس الہی كتاب میں تدبروتفكر كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
ياد رہے كہ یہ سيمينار "قرآن كے ذريعے عروج حاصل كرو" كے عنوان سے منعقد ہونے والی تيسری نشست كے ہمراہ منعقد ہوا ہے
اور سعودی عرب كے صوبے طائف كے حفظ قرآن كی خيراتی انجمن كی كوششوں سے اس نشست كا آغاز ۹ جنوری كو ہوا تھا جو ۱۳ جنوری تك جاری رہے گی۔
522085