بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے baltinfo كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كے بعد یہ نشستیں "كرسٹ ويو" شہر كے كليسا میں ہر بدھ كو منعقد ہوا كریں گی اور اس شہر كے عيسائی پادری "مارك براڈہیڈ" اسلام اور عيسائيت كے مشتركہ نكات كے بارے میں تقرير كریں گے۔
مارك براڈہيد نے ان ہفتہ وار نشستوں كے انعقاد كے دلائل كے بارے میں كہا كہ ہم جانتے ہیں كہ موجودہ معاشرے میں مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان اختلافات پائے جاتے ہیں جن كی وجہ سے مسلمان اور عيسائی پيروكاروں كے درميان تشويش پيدا ہو گئی ہے اور میں نے فيصلہ كيا ہے كہ اسلام اور عيسائيت كے درميان مشتركہ نكات كی وضاحت كر كے اس تشويش كو برطرف كروں۔
523810