بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے"روز اليوسف آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الازہر كےايك عہديدار نے ۱۷ جنوری كو اسكندریہ میں خواتين سے مخصوص ايك قرآنی كالج كی تاسيس كے لئے الازہر كی اعلی كونسل نے موافقت كی خبر دی ہے ليكن اس كالج كے افتتاح كے لئے كسی خاص وقت كا تعين نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب الازہر يونيورسٹی كے خواتين كالج میں فقہ اور اسلامی تحقيقات كی استاد "سعاد صالح' نے اس ملك كی قراء يونين میں مصر كی خواتين قاری قرآن اور اس كالج كی فارغ التحصيل طالبات كی ركنيت كا مطالبہ كيا ہے۔
سعاد صالح نے مزيد كہا كہ خواتين سے مخصوص قرائت قرآن كريم كے تخصصی مراكز كا افتتاح خواتين كی قرائت میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
524927