قطر میں "عربی خط اور اس كا قرآن كريم سے ارتباط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں "عربی خط اور اس كا قرآن كريم سے ارتباط" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:00 - January 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1875947
بين الاقوامی گروپ: قطر كے دارالحكومت دوحہ كے تعليم، علوم اور سماجی توسعہ كے انسٹیٹيوٹ سے وابستہ اسلامی مطالعاتی كالج میں ۲۷ جنوری كو "عربی خط اور اس كا قرآن كريم سے ارتباط" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيائے عرب كے مشہور خطاط "يوسف ذوالنون" اس سيمينار میں عربی خط كے آغاز اور اس كے قرآنی كريم سے ارتباط كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ يوسف ذوالنون عربی خط كی ماہيت اور نزول قرآن كريم سے قبل اور بعد اس كی ماہيت، عربی خط پر قرآن كريم كی نگارش كی تاثير، كوفہ میں عربی خط كی ترويج اور مدينہ میں عربوں تك اس كے منتقل ہونے كی كيفيت جيسے موضوعات پر خطاب كریں گے۔
526518
نظرات بینندگان
captcha