بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "اسلام آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كی اسلامی آرگنائزيشنز كی يونين كے سربراہ "ہشام ابوميرز" نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو كے دوران اس جديد اسلامی كونسل كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت سوئٹزرلينڈ میں مسلمانوں كو وحدت اور اتحاد كی زيادہ ضرورت ہے اور جديد اسلامی آرگنائزيشنز كی تاسيس مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كا موجب بنے گی۔
سوئٹزرلينڈ كی مسلمان انجمن كے سربراہ "عادل الماجری" نے اس بارے میں كہا ہے كہ ہر انسان كو انجمن يا انسٹیٹيوٹ بنانے كا حق حاصل ہے تاكہ وہ معاشرے كی خدمت كر سكے ليكن یہ بات منطقی نہیں ہے كہ پہلے سے سرگرم عمل انجمنوں اور انسٹیٹيوٹز كی سرگرميوں سے چشم پوشی كر كے ايك جديد انجمن يا انسٹیٹيوٹ كی تاسيس كی جائے۔
526571