برطانیہ كے اسلامی سنٹر میں "واقعہ كربلا كے اسباب اور تعليمات" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

IQNA

13:22 - January 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1877162

برطانیہ كے اسلامی سنٹر میں "واقعہ كربلا كے اسباب اور تعليمات" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

بين الاقوامی گروپ: امام حسين علیہ السلام اور ان كے وفادار اصحاب كے چہلم كی مناسبت سے برطانیہ كے اسلامی سنٹر میں "واقعہ كربلا كے اسباب اورتعليمات" كے موضوع پر سلسلہ وار نشستیں منعقد ہو رہی ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے IC-EL سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانیہ كے اسلامی سنٹر میں دس دن تك منعقد ہونے والی نشستوں میں كينیڈين مسلمان عالم دين "شيخ احمد حنيف" قيام عاشورا كے پيغام اور دلائل كے بارے میں تقرير كریں گے اور یہ پروگرام ۱۴ فروری تك جاری رہے گا۔
اسی طرح برطانیہ كا اسلامی سنٹر ۱۲ فروری كو اسلامی انقلاب ايران كی كاميابی كی ۳۱ویں سالگرہ كی مناسبت سے ايك پروگرام منعقد كر رہا ہے۔
جس میں مشرقی میڈیٹريرين كی تاريخ كی ماہر "طاہرہ كترين آذرپی"
اسلامی انقلاب ايران كی تاريخ اور اسلامی ممالك میں اس كی تاثير كے موضوع پر تقرير كریں گی۔
527767

نظرات بینندگان
captcha