سری لنكا میں "انقلاب ايران كے تيس سالہ نماياں كارناموں" كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد

IQNA

11:51 - January 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1877621

سری لنكا میں "انقلاب ايران كے تيس سالہ نماياں كارناموں" كے موضوع پر تصويری نمائش كا انعقاد

فن وثقافت گروپ: سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت كولمبو میں فروری كے پہلے عشرے میں "اسلامی انقلاب ايران كے تيس سالہ كارناموں" كے موضوع پر تصويری نمائش منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ركھی جانے والی تصويروں اور پوسٹروں كے نيچے تاملی، سينھالی اور انگريزی زبانوں میں معلومات فراہم كی گئی ہیں۔
اس كے علاوہ اسلامی انقلاب كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر نے مختلف پروگرام منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جن میں "كندی" شہر میں ايران كی ثقافت وآرٹ كی نمائش، تاملی، سينھالی اور انگريزی زبانوں میں انقلاب كے كارناموں كے متعلق بروشر اور سری لنكا كے اخبارات میں اسلامی انقلاب كے موضوعات پر مقالوں كی اشاعت وغيرہ كے پروگرام شامل ہیں۔
528559
نظرات بینندگان
captcha