بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےامارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ممالك كے وزراء نشرواشاعت نے اس نشست میں یہودی سازی قدس اور مسجد الاقصی كو تباہ كرنے كے صہيونی حكومت كے منصوبوں كا مقابلہ كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
اس كے علاوہ اس نشست میں قدس شہر اور مسجد الاقصی كی اہميت كو اجاگر كرنے كے لئے عربی میڈيا كی سرگرميوں میں تيز كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے عربی میڈيا سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اسرائيلی حكومت كے ناپاك عزائم سے دنيا والوں كو آگاہ كریں۔
علاوہ ازیں اس نشست میں عربی میڈيا سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اس پيغام كو دنيا والوں تك پہنچا دیں كہ مقدسات كی اہانت پر خطرناك نتائج برآمد ہوں گے اور یہ علاقے كو بہت زيادہ چيلنجز اور مشكلات سے دچار كر دے گی۔
528989