بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے b92 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سربيا كی جماعت اسلامی كے سيكرٹری جنرل "الدين آسريچ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم نے سربيا كے ارتھوڈكس كليسا سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس كليسا كہ حالیہ بيانات كے بارے میں وضاحت پيش كرے كيونكہ اس كے بيانات معاشرے كے افراد میں مختلف قسم كی تعبيرات كے حامل ہو سكتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمارے لیے تعجب اور حيرت كا باعث ہے كہ سربيا كے ارتھوڈكس كليسا كے قائد نے اپنی سرگرميوں كے پہلے دن ہی اسلام كی اہانت كی ہے اور اس كے بيانات سے مسلمانوں كی نسل كشی كی بو آتی ہے۔
531163