بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Thedailystar" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بنگلہ ديش كی وزير اعظم اور عوامی ليگ كے سربراہ نے اس ملك كے مسلمان علماء سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ لوگوں كے اذہان میں اسلامی اصولوں كے بارے میں پيدا ہونے والے شكوك و شبہات كا مقابلہ كرنے كے لئے ہوشيار رہیں اور لوگوں كو ان غلط تعبيرات كی وجہ سے اسلام سے دور ہونے كی اجازت نہ دیں۔
"شيخ حسينہ" نے بنگلہ ديش كے دارالحكومت "ڈھاكہ" كی "بيت المكرم" مسجد كے جديد حصوں كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمان علماء سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ شدت پسندی سے مقابلہ كریں۔
531171