اردن كے دارالحكومت میں قرآن كريم كا سائنسی اعجاز كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:07 - January 30, 2010
خبر کا کوڈ: 1879900

اردن كے دارالحكومت میں قرآن كريم كا سائنسی اعجاز كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی جمعيت حفظ قرآن كريم سے وابستہ اعجاز قرآن كی مركزی كمیٹی كی كوششوں سے ۳۰ جنوری كو اس ملك كے دارالحكومت امان میں "انسانی بدن میں پانی" كے عنوان سے قرآن كريم كا سائنسی اعجاز نامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار اردن كی انجمن ادبيات اسلامی كے دفتر میں منعقد ہو رہا ہے۔
قرآنی علوم كے ماہر "عبدالرحمن الحسو" نے اس سيمينار میں "انسانی بدن میں پانی" كے عنوان سے قرآن كريم كے سائنسی اعجاز كے بارے میں تقرير كریں گے۔
اس سيمينار میں اردن كے شہری شركت كر رہےہیں۔
531191

نظرات بینندگان
captcha