ورجينيا میں قرآن كريم اور علوم اسلامی كی تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

13:27 - February 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1881045

ورجينيا میں قرآن كريم اور علوم اسلامی كی تعليمی كورس كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ورجينيا كے شہر "ہرندان" میں ۲۸ جون سے قرآن كريم اور اسلامی علوم كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iiit" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انديشہ اسلامی كے بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں منعقد ہونے والا كورس ۵ شعبوں میں منعقد ہو گا جس میں "قرآن وسنت"، "فقہ و اسلامی حقوق"، "تاريخ وتمدن اسلامی"، "اسلامی تفكر"، "دنيا كے مسلمانوں كے امور كا جائزہ" اور اديان كا تطبيقی جائزہ شامل ہیں۔
اس تعليمی كورس كے شركاء قرآن و اسلامی علوم سے آگاہی كے علاوہ "قيادت اور آرگنائزيشنز"، "اسلامی مطالعات كے لئے تحقيق كے طريقے"، "اسلامی مالی سسٹمز"، "مذہبی اصولوں كی بنا پر سرگرمياں"، "اسلامی سرمایہ كاری" اور "اسلامی شہری اور سياسی مينجمنٹ" جيسے موضوعات پر بحث پر گفتگو كریں گے۔
532404

نظرات بینندگان
captcha