لبنان كی جماعت اسلامی اور دارالافتاء كے درميان تعاون كا جائزہ

IQNA

لبنان كی جماعت اسلامی اور دارالافتاء كے درميان تعاون كا جائزہ

14:00 - February 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1881060
فن وثقافت گروپ: لبنان كی جماعت اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے ۳۰ جنوری كو اس ملك كے مفتی سے ملاقات كرتے ہوئے جماعت اسلامی اور لبنان كے دارالافتاء كے درميان تعاون كے فروغ كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی جماعت اسلامی كے سيكرٹری جنرل "ابراہيم المصری" نے اس ملك كے مفتی "محمد رشيد قبانی" سے ملاقات كرتے ہوئے لبنان اور علاقے كی موجودہ صورتحال كا جائزہ ليا ہے۔
لبنان كی جماعت اسلامی كے نمائندے "عماد الحوت" نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ لبنان كی جماعت اسلامی اس ملك كے دارالافتاء كو اسلامی اور قومی مرجع سمجھتی ہے۔
الحوت نے مزيد كہا ہے كہ اس ملاقات میں لبنان اور علاقے كے مسائل كا جائزہ ليا گيا ہے اور طرفين نے ايك دوسرے سے باہمی تعاون كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
532284

نظرات بینندگان
captcha