امارات میں تفسير موضوعی قرآن كريم كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:58 - February 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1884972

امارات میں تفسير موضوعی قرآن كريم كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امارات كی شارجہ يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی اور تھيالوجی كالج میں ۲۵ اور ۲۶ اپريل كو "تفسير موضوعی قرآن كريم، واقعيات اور مستقبل" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كی شارجہ يونيورسٹی كے اسلامی مطالعاتی اور تھيالوجی كالج كے سربراہ "عبدالرحيم البشير" نے ايك پريس كانفرنس كے دوران اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں "امت اسلام كی زندگی میں تفسير موضوعی قرآنی كريم كی اہميت' قرآنی موضوع كی تعيين كے ضوابط، قرآنی موضوع میں تحقيق كا طريقہ" وغيرہ جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
انہوں نےاس سيمينار كے ديگر موضوعات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں مذكورہ موضوعات كے علاوہ تفسير موضوعی قرآن كريم كا انسائيكلوپیڈيا كی تاليف جيسے موضوع پر بھی بحث وگفتگو كی جائے گی۔
536748

نظرات بینندگان
captcha