بين الاقوامی گروپ: مصر كی پارليمنٹ كے دينی كميشن كے سربراہ "احمد عمر ہاشم" نے ۹ مارچ كو دوحہ كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں قطر كے قومی مصحف كی تقريب رونمائی سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس گرانبہا مصحف كی تدوين اور تياری قطر اور عالم اسلام كا ايك عظيم ثقافتی اور تمدنی كارنامہ ہے۔