ہندوستان میں فارسی زبان میں قرآنی تفاسير كی تاليف، ايرانی ثقافت كی گہری تاثير سے عكاسی كرتی ہے: ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

IQNA

ہندوستان میں فارسی زبان میں قرآنی تفاسير كی تاليف، ايرانی ثقافت كی گہری تاثير سے عكاسی كرتی ہے: ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر

15:51 - March 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1896873
فكرونظر گروپ: انڈين شخصيات كے توسط سے فارسی زبان میں قرآنی تفسير اور اخلاقی ومعنوی تعليمات پر مشتمل كتابوں كی تاليف اس بات كی نشاندہی كرتی ہے كہ اسلامی دور میں ہندوستان اور ايران كے وسيع ثقافتی تعلقات تھے اور برصغير میں ايرانی ثقافت بہت زيادہ اثر انداز تھی۔
ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ ہندوستان كی آبادی تقريباً ايك ارب ۲۰ كروڑ ہے اور ان میں ۲۰ كروڑ مسلمان ہیں اور ان ۲۰ كروڑ مسلمان میں اڑھائی يا ۳ كروڑ آبادی شيعہ ہے اور یہ ملك، زبان، نسل اور دنيا كے اعتبار سے ايران سے گہرا تعلق ركھتا ہے۔
انہوں نے ايران اور ہندوستان كے سابقہ ثقافتی تعلقات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام سے پہلے بھی ايران اور ہندوستان كے تعلقات تھے اور ہم تقريباً ۶ ہزار سالہ پرانے تعلقات ركھتے ہیں اور اگر ہم ہندوستان كے آثار قديمہ كا مشاہدہ كریں تو ايرانی ثقافت نماياں ہے اور اسی طرح ہندوستانی لوگوں كا نظریہ ہے كہ ايران ہندوستان پر بہت زيادہ تاثير ركھتا ہے۔
551096
نظرات بینندگان
captcha