قطر میں "فارسی اور عربی ادبيات كے مشتركہ پيوند" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

قطر میں "فارسی اور عربی ادبيات كے مشتركہ پيوند" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:06 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899065
بين الاقوامی گروپ: دوحہ میں ايرانی كلچرل سنٹر میں ۱۶ مارچ كو "فارسی اور عربی ادبيات كے مشتركہ پيوند كا جائزہ لينے" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں ايران، قطر اور عربی ممالك كے بعض محققين اور شعراء شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد مہدی احمدی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اسلام سے قبل فارسی اور عربی زبانوں كا آپس میں مستحكم ارتباط ہے اور ايران میں اسلام كی آمد كے بعد دونوں زبانوں میں سے ہر ايك دوسرے پر بہت زيادہ تاثير چھوڑتی ہے۔
انہوںنے مزيد كہا كہ فارسی اور عربی زبانوں نے اسلامی تمدن كے فروغ كے لئے بہت اہم كردار ادا كيا ہے اور عالم اسلام كے مغربی علاقوں میں عربی تشخص كے ذريعے اسلامی تمدن كو فروغ ملا جبكہ عالم اسلام كے مشرقی حصوں میں فارسی ثقافت اور تشخص سےاسلامی تمدن كو فروغ ملا ہے۔
553268

نظرات بینندگان
captcha