ملائيشيا میں "اسلامی بينك كاری اور معيشت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں "اسلامی بينك كاری اور معيشت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

14:13 - March 16, 2010
خبر کا کوڈ: 1899082
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ۱۵ اور ۱۶ جون كو اسلامی بينك كاری اور معيشت كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "ibafconference" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے اسلامی حقوق گروپ، ملائيشيا كے "ہارون ہاشم" نامی حقوق سنٹر اور امريكہ كی ويسكانسين يونيورسٹی كی فيكلٹی آف لاء كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اساتذہ، محققين، ایڈوكیٹس، اقتصاد اور آڈٹ كے ماہرين اور دنيا كے مختلف ممالك كے حكومتی اور غير حكومتی عہديداروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد بين الاقوامی سطح پر اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز ار بينكوں كے گزشتہ تجربات كاجائزہ، بين الاقوامی سطح پر اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كی كاميابی اور ناكامی كے معيار كی جانچ پڑتال، موجودہ میں اسلامی فنانشل انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كو درپيش چيلنجز اور مسائل كا گہرا جائزہ اور اسلامی بينك كاری اور معيشت كے ماہرين كے درميان ايك ارتباط نیٹ ورك كو ايجاد كرنے جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
553172

نظرات بینندگان
captcha