بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "spaceutm.edu.my" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی ٹيكنيكل يونيورسٹی كے فنی تعليم كے گروپ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ۳۰۰ سے زائد اساتذہ، ماہرين، سركاری اور نجی شعبوں كے نمائندوں اور مختلف ممالك كے اسلامی علوم اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں سرگرم عمل طلباء اور محققين شركت كریں گے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی علوم اور ٹيكنالوجی كے اہم پہلووں كا جائزہ، علوم اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں موجودہ مسائل كا جائزہ، تعليم و تحقيق كے ميدان میں اسلامی علوم اور ٹيكنالوجی كے اہداف كا تجزیہ و تحليل اور اسلامی علوم اور ٹيكنالوجی كے ماہرين اور محققين كے درميان ارتباطات كو فروغ دينا ہے۔
555386