ايران اور آلبانیہ كے ثقافتی روابط كی توسيع كے موضوع پر نشست كا انعقاد
فن وثقافت گروپ: آلبانیہ كے شہر "كورچا" كی "فانولی" يونيورسٹی میں ايران اور آلبانیہ كے ثقافتی روابط كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے جس كا مقصد ايرانی اور اسلامی فلسفہ كا تعارف كروانا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كےمطابق "فانولی" يونيورسٹی كے قائم مقام نے اس ثقافتی نشست میں اپنی تقرير كے دوران اسلامی اور ايرانی فلسفہ كا مختصر تعارف كروايا ہے۔
آلبانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر فلاحت پيشہ نے بھی اسلامی فلسفہ، اس كے بانی اور اس كو وسعت دينے والوں كا تعارف كروايا ہے۔
555515