بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Tunisiaonlinenewes" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تيونس كی تجارت كے اعلی تعليمی سكول "ESC" كارتاج، اعلی تجارتی تعليمی كورس "IHEC" اور تيونس كے تجارت سكول "علم، معيشت اور مينجمنٹ" كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
پوری دنيا كے اسلامی ماہرين اقتصاد كی شركت سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اسلامی معيشت كے اصول اور مفاہيم، بينك كاری میں اسلامی معيشت كی اہميت، انشورنس اور فنانس سروسز اور اسلامی بينك كاری اور اسلامی انشورنس كے بارے میں انجام ديئے جانے والے اقدامات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
557121