بنگلہ ديش كی يونيورسٹی كے عالمی اديان گروپ كے سربراہ كی ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات

IQNA

14:19 - April 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1907271

بنگلہ ديش كی يونيورسٹی كے عالمی اديان گروپ كے سربراہ كی ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات

فن وثقافت گروپ: بنگلہ ديش میں ڈھاكہ يونيورسٹی كے عالمی اديان نامی گروپ كے سربراہ نے ۱۲ اپريل كو اس ملك میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر سے ملاقات كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ڈھاكہ يونيورسٹی كے اديان اور تہذيبوں كی گفتگو كے مركز اور عالمی اديان گروپ كے انچارج نے اس يونيورسٹی كے مختلف شعبوں سے مسلسل تعاون اور اس گروپ میں تقارير كے لئے دوبارہ آمد پر ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كا شكریہ ادا كيا ہے۔
بنگلہ ديش میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اورعی كريمی" نے بھی اس ملاقات كے دوران اسلامی مذہب كی صحيح اور گہری شناخت كو اسلامی وحدت كا اہم ترين سبب قرار ديا ہے۔
562100

نظرات بینندگان
captcha