فرانس میں "اديان اور معاشرے" كے موضوع پر بين الاقوامی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

14:32 - April 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1909462

فرانس میں "اديان اور معاشرے" كے موضوع پر بين الاقوامی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: فرانس كے شہر "مرسيليا" میں ۲۰ اپريل سے "اديان اور معاشرے" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے جو دو دن تك جاری رہے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے وزير خارجہ "برنارڈ كوشنر" كی صدارت میں منعقد ہونے والی اس دينی اور ثقافتی تعليمی وركشاپ میں الازہر يونيورسٹی اور وائيكان كی شخصيات، بين الاقوامی آرگنائزيشن اور انسٹیٹيوٹ كے ۲۰ نمائندے شركت كریں گے۔
"مڈیٹيريرين كے لئے اتحاد، آرگنائزيشن كے ركن ممالك كے درميان دينی اور ثقافتی روابط كو مستحكم كرنے كے سلسلے میں یہ وركشاپ منعقد ہو رہی ہے جس میں موجودہ معاشروں میں دنيا كا كردار جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
564812

نظرات بینندگان
captcha