اردن كے دارالحكومت میں "قرآن كريم كا سائنسی اعجاز اور زلزلہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

14:35 - April 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1911847

اردن كے دارالحكومت میں "قرآن كريم كا سائنسی اعجاز اور زلزلہ" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی جمعيت حفظ قرآن كريم سے وابستہ اعجاز قرآن سنٹر كی كوششوں سے ۲۴ اپريل كو اس ملك كے دارالحكومت میں "قرآن كريم كا سائنسی اعجاز اور زلزلہ" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست اردن كی جمعيت حفظ قرآن كريم كی سلسلہ وار ماہانہ نشستوں كی ايك كڑی ہے جو امان میں انجمن ادبيات اسلامی كے دفتر میں منعقد ہو رہی ہے۔
اس قرآنی نشست كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے تمام اردنی شہريوں سے اس نشست میں شركت كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
566893

نظرات بینندگان
captcha