بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل "جعفر عبدالسلام" نے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ سيمينار ۲۰۰۷ء میں منعقد ہونے والے اسلامی معماری اور آرٹ كے پہلے سيمينار كی تكميل ہے جو عرب ليگ اور اٹلی كی "فلورانس" يونيورسٹی كے تعاون سے قاہرہ يونيورسٹی میں منعقد ہوا تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اور غير اسلامی ممالك كے ماہرين اور متفكرين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
"اسلامی معماری اور آرٹ پر اسلامی شريعت اور عقيدے كی تاثير"، "اسلامی معماری اور اس كی خصوصيات، اسلامی ہينڈی كرافٹس اور آرٹ وغيرہ۔
568100