اسپين میں "زائرين،صلح وامن كی علامت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:52 - April 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1914354

اسپين میں "زائرين،صلح وامن كی علامت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: اسپين كے خودمختار علاقے "گليسيا'' كے مركزی شہر "سنٹياگودی كمپوسٹلا" میں ۱۲ اكتوبر سے ۱۵ اكتوبر تك "زائرين، اسلام، عيسائيت اور یہوديت میں صلح كی علامت" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے calenda.revues كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی سيمينار كے انعقاد كی مناسبت سے "Estudios Padre Sarmiento" انسٹیٹيوٹ كی جانب سے شائع ہونے والی دعوت میں آيا ہے كہ اسلام، عيسائيت اور یہوديت میں مقدس مقامات كی زيارت كو ايك مقدس سفر كہا جاتا ہے كہ جوايك عالمی واقعہ میں تبديل ہو چكا ہے نفسياتی طور پر اس مقدس سفر كے مثبت نتائج نكلتے ہیں۔
لہذا مقدس مقامات كی زيارت كا یہ سفر مختلف افراد كے درميان جديد تعلقات كو ايجاد كرنے اور ان كی باہمی گفتگو كا ايك عالمی عنصر ہے اور اس میں پوشيدہ صلح كے عنصر سے استفادہ كرتے ہوئے اسلام، عيسائيت اور یہوديت جيسے اديان كے پيروكاروں كو ايك دوسرے كے قريب كيا جا سكتا ہے۔
569471

نظرات بینندگان
captcha