بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "cerum.umontreal" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كنیڈا كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كے شركاء اسلام اور عيسائيت كی دينی تعليمات كے مشتركہ نكات كے بارے میں بحث وگفتگو كریں گے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں ثقافتی مشتركہ نكات، دين اور تعليم كے ميدان میں اديان كے مشتركہ نكات، اسلام اور عيسائيت كے تمدنوں كے درميان مشتركہ نكات جيسے موضوعات كا بھی جائزہ ليا جائے گا۔
572609