بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "iiu.edu.my" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی "iium" كے اسلامی تفكر وتمدن كے بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی ممالك اور پوری دنيا كے مسلمانوں كے ادبی اور آرٹ آثار كے بارے میں معلومات میں اضافہ كرنے كے لئے آثار كی نمائش لگانا ہے۔
اس سيمينار كےآخر میں پيش ہونے والے مضامين میں سے بہترين كا انتخاب كر كےانہیں كتابی صورت میں شائع كيا جائے گا۔
572966