افغانستان میں اسلامی معيشت اور بينك كاری كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

افغانستان میں اسلامی معيشت اور بينك كاری كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:56 - May 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1917291
بين الاقوامی گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل كے "سرنا" ہوٹل میں ۸ اور ۹ جولائی كو اسلامی معيشت اور بينك كاری كے موضوع پر پہلا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "alhudacibe" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے "الہدی" نامی اسلامی معيشت اور بينك كاری انسٹیٹيوٹ كی كوششوں اور افغانستان كے مركزی بينك كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد افغانستان كی معيشتی مشكلات اور چيلنجز كا مقابلہ كرنے كی غرض سے اسلامی معيشت اور بينك كاری كے نظام كو وسيع كرنا ہے۔
اس سيمينار كے پہلے دن "اسلامی شريعت، اسلامی بينك كاری نظام كااصلی ستون"، "افغانستان میں فقر كو كم كرنے كے لئے اسلامی اقتصاد ايك وسيلہ"، "اسلامی بينك كاری سروسز اور اس كے عملی سسٹمز"، "اسلامی بينك كاری اور معيشت كے ميدان میں پاكستان اور ملائيشيا كے تجربات كا جائزہ"، "افغانستان میں اسلامی بينك كاری سسٹم كی توسيع" جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
572795

نظرات بینندگان
captcha