سوئٹزرلينڈ میں ايرانی سينما پر اسلامی انقلاب كی تاثير كا جائزہ كے موضوع پر نشست كا اہتمام
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزرلينڈ كی "جنيوا" يونيورسٹی كی كوششوں سے ۲۵ مئی كو "سينما اور اسلام، ايرانی سينما كا جائزہ" كے موضوع پر منعقد ہونے والے نشست كے عنوان كے دوران ايرانی سينما پر اسلامی انقلاب كی تاثير كاجائزہ ليا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" UNIGE كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی "اويجنن" يونيورسٹی كے وائس چانسلر انيس ڈيوكٹر اور جنيوا يونيورسٹی كے اساتذہ اور طلباء كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں اسلامی سينما اور ايرانی سينما پر اسلامی انقلاب كی تاثير كا جائزہ ليا جائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ايران كی ثقافتی سياست كے موضوع پر تھيسز لكھنے والے ڈيوكٹر اس نشست میں ايرانی سينما كے ثقافتی انقلاب كے بارے میں اپنے تجربات كو پيش كریں گے۔
573011