اسپين میں "اديان كی آزادی اور دينی شدت پسندی سے ممانعت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

اسپين میں "اديان كی آزادی اور دينی شدت پسندی سے ممانعت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:17 - May 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1918076
بين الاقوامی گروپ: اسپين كے شہر "كورڈبا" میں ۳ مئی كو "اديان كی آزادی اور دينی شدت پسندی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے جس میں يورپ كے ۱۵۰ دينی دانشوروں، سياستدانوں اور ماہرين نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپی يونين كی رياست كے عنوان سے اسپين كی كوششوں اور تمدنوں كی يونين كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس بين الاقوامی سيمينار میں اسپين كے وزير قانون و انصاف، تمدنوں كی يونين كے اعلی ترجمان، تركی كے وزير اعظم كے مشير، فرانس كے مصروف ماہر اسلام "اوليور روی" اور اسپين كی یہودی يونين كے سربراہ نے شركت كی ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد دنيا كے موجودہ حالات كا تجزیہ وتحليل، اديان اور دينی اعتقادات كی آزادی كا ہدف اور اديان كی آزادی سے مربوط علمی تحقيقات كی تاليف كے تجاويز پيش كرنا ہے۔
573269

نظرات بینندگان
captcha