امارات كے "شارجہ" ايوارڈ نامی قرآن و سنت مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

IQNA

19:25 - May 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1922124

امارات كے "شارجہ" ايوارڈ نامی قرآن و سنت مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كا آغاز

بين الاقوامی گروپ: امارات كے "شارجہ" ايوارڈ نامی حفظ قرآن و سنت نبوی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ ۱۰ مئی سے شروع ہوا ہے جو ۱۴ مئی تك جاری رہے گا۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے قرآن وسنت حكومتی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں اور ۱۵ مئی كو حديث كے مقابلوں كا آغاز ہو گا۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سيكرٹری "وليد المرزوقی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كی سالانہ سرگرميوں میں سے ايك اہم سرگرمی حفظ اور تجويد قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد ہے۔
577503

نظرات بینندگان
captcha