يمن میں "قرآن كريم كی قرائتوں اور قراء كی تاريخ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

يمن میں "قرآن كريم كی قرائتوں اور قراء كی تاريخ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:38 - May 15, 2010
خبر کا کوڈ: 1923045
بين الاقوامی گروپ: يمن كے شہر "سيئون" میں ۱۱ مئی كو "قرآن كريم كی قرائتوں اور قراء كی تاريخ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی "سبا نیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يمن كے "العيدروس" نامی قرائت قرآن كے تعليمی سنٹر كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں يمن كے قرائت قرآن كے استاد "عبداللہ محمد جحاف" نے قرآنی قرائتوں كے علم بنيادون كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے كہا پيغمبر اكرم(ص) قرائت قرآن كريم اور قراء كو بہت زيادہ اہميت ديتے تھے اور جب آيات قرآن كريم كی تلاوت میں اختلاف پيدا ہو جاتا تو پيغمبر اكرم(ص) اپنے اصحاب سے بہت اچھا برتاؤ كرتے اور اپنے اصحاب كے درميان ہميشہ تلاوت قرآن كريم كی فضيلتوں كو بيان كيا كرتے تھے۔
578119

نظرات بینندگان
captcha