بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "uinjkt.ac.id" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی يونيورسٹی اور جكارتہ كی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد، فقر، بھوك، تعليم، علاج جيسے موجودہ چيلنجز كا مقابلہ كرنے میں انفارميشن كمنيكيشن ٹيكنالوجی كے كردار كا جائزہ لينے كے لئے پوری دنيا كے مختلف شعبوں كے ماہرين قانون دانوں، حكومتی حكام اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ كو جمع كرنا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں اقتصادی، معاشرے اور تعليم كے ميدان میں انفارميشن كمنيكيشن ٹيكنالوجی، اسلامی ممالك میں ماحوليات اور تحقيق جيسے موضوعات كا جائزہ لياجائے گا۔
580527