جرمنی میں "يونيورسٹيوں میں اسلامی مطالعہ كے نصابی پروگرام میں توسيع" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں "يونيورسٹيوں میں اسلامی مطالعہ كے نصابی پروگرام میں توسيع" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:03 - May 19, 2010
خبر کا کوڈ: 1925121
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے شہر "كلن" میں ۱۳ اور ۱۴ جولائی كو اس ملك كی يونيورسٹيوں میں اسلامی مطالعہ كے نصابی پروگرام میں توسيع" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی اداروں اور آرگنائزيشنز كے بعض راہنماؤں اور دنيا كے علمی اور يونيورسٹی مراكز كے نمائندوں نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے جرمنی كی يونيورسٹيوں میں اديان كی اقدار اور تعليمات منجملہ اسلامی مطالعات سے مربوط نصابی پروگرام كی توسيع كے طريقوں كا جائزہ لیں گے۔
مصر كے وزير اوقاف ومذہبی امور "محمود حمدی زقزوق" نے اس سيمينار كے بارے میں كہا ہے كہ اس قسم كے سيمينار كا انعقاد جرمنی كی يونيورسٹيوں میں اسلامی مطالعہ كی ترويج كے لئے ايك مثبت اقدام ہے۔
580817

نظرات بینندگان
captcha