بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےقرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام كے قرآن كريم انسٹیٹيوٹ كے انچارج "محمد جواد السلامی" نے كہا ہے كہ یہ قرآنی كلاسیں ۱۰ اگست تك جاری رہیں گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان قرآنی كلاسوں میں قرآن كريم كے تيسویں پارے كا حفظ، قرائت اور تجويد كی تعليم، قرآن كريم كے الفاظ كے معانی، آيات قرآن كريم كی تفسير، نزول كے اسباب اور قرآنی سورتوں كی فضيلت جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔
600676