بلغاریہ میں "ايران، مشرقی تہذيب و تمدن كا گہوارہ" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

IQNA

بلغاریہ میں "ايران، مشرقی تہذيب و تمدن كا گہوارہ" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

12:19 - July 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1949215
ثقافتی گروپ: بلغاریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر اور "پلون" شہر كے ميونسپل كمیٹی كے تعاون سے ۲۸ جون سے اس شہر كے "بژكوف" ميوزيم میں "ايران، مشرقی تہذيب اور تمدن كا گہوارہ" كے موضوع پر ايك نمائش لگائی گئی ہے جو ايك مہينہ تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايرانی ماہرين كے پچاس سے زائد فن پاروں كو اس نمائش میں ركھا گيا ہے۔
اسی طرح بلغاریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محسن پناہندہ" اور "پلون" شہر كے ميئر "زلٹو كوروسكی" نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
پناہندہ نے اس نمائش كی افتتاحی تقريب سے اپنے خطاب كے دوران ايران اور بلغاریہ كے ديرنیہ دوستانہ تعلقات كی طرف سے اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد بلغاریہ كے عوام كو ايران كے ثقافتی اور تمدنی كارناموں سے آگاہ كرنا ہے۔
606837

نظرات بینندگان
captcha