بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے اماراتی روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد الحرام اور مسجد النبی(ص) میں حفظ قرآن كريم كے اعلی تعليمی كورس میں شركت كرنے كے لئے یہ افراد ۵ جولائی كو سعودی عرب روانہ ہوئےہیں۔
امارات كے شہر شارجہ كے قرآنی وسنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ كے انچارج "حمد تريم" نے اس بارے میں كہا ہے كہ مسلسل دو سال سے منعقد ہونےوالے اس قرآنی كورس كا مقصد حفظ اور احكام قرائت قرآن كريم پر مسلط قرآنی نسل كی تربيت كرنا ہے۔
610648