بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "حجۃ الاسلام محمد حسن واحدی" نے اس سيمينار كے بارے میں كہا ہے كہ ايران اور ملائيشيا كے ثقافتی تعاون میں ہم اپنے فلسفی اور فكری نظريات كو ملائيشيا كی يونيورسٹی اور علمی معاشرے كو پيش كرنا چاہتے ہیں تاكہ اس معاشرے كے روشن خيال اور علمی افراد ايران كی ثقافتی اور علمی حركت سے زيادہ سے زيادہ آگاہ ہو سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كا انعقاد بھی اسی سلسلے كی ايك كڑی ہے۔
615331