برطانیہ میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

13:18 - July 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1959948
ثقافتی گروپ: برطانیہ كی آكسفورڈ يونيورسٹی سے وابستہ "سعيد" اقتصادی سكول كی كوششوں سے ۲۶ اور ۲۷ جولائی كو "آكسفورڈ" شہر میں "ماركیٹنگ اور اسلامی تجارتی نشان" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے sbs كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۰۰ مسلمان اور مسلم تاجروں اور ماہرين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد عالمی سطح پر اسلامی تجارت كے فروغ كے بارے میں گفتگو كرنا ہے۔
پيو(Pew) نامی ريسرچ اور سروے انسٹیٹيوٹ كی حالیہ رپورٹ كے مطابق اس وقت دنيا میں ۲۳ فی صد سے زائد مسلمان آباد ہیں اور مسلمان نشين ممالك كے توسط سے اسلامی شريعت كے مطابق بنائی جانے والی مصنوعات پر كھربوں ڈالر كی سرمایہ كاری ہو رہی ہے۔
آكسفورڈ كا بين الاقوامی سيمينار سلمان اور غير مسلم تاجروں كے لئے یہ مواقع فراہم كرے گا كہ وہ اسلامی تجارت كے بازار كی ترقی كی كيفيت اور ايك دوسرے كے تجربات سے استفادہ كر سكیں۔
618126

نظرات بینندگان
captcha