بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون' سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش گاہ كے انچارج اور عراقی محقق اور مورخ "سعيد رشيد رميزم" نے اس بارے میں كہاہے كہ اس نمائش گاہ میں امام حسين علیہ السلام كے فضائل اور كرامات كے موضوع پر مبنی تصاوير، پوسٹرز اور داستانوں كو پيش كيا گيا ہے جنہیں مختلف اسلامی مذاہب كی معتبر تاريخی كتابوں سے اخذ كيا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہر سال امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت اور اعياد شعبانیہ كی مناسبت سے "ربيع الشہادۃ" نامی بين الاقوامی فيسٹيول منعقد ہوتا ہے اور اس سال بھی یہ فيسٹيول ۱۶ جولائی كو شروع ہوا تھا جس میں پوری دنيا كے مختلف اديان اور تہذيبوں كے نمائندوں، محققين اور دانشوروں نے شركت كی ہے۔
618760