بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے salzburgglobal كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی حقوق كی دينی شريعت كے ساتھ قوانين كی مطابقت كے موضوع كی طرف بازگشت كے پيش نظر پوری دنيا كے ماہرين اور يونيورسٹی كے اساتذہ نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی شرعی قوانين اور بين الاقوامی قوانين كے مشتركہ نقاط كا جائزہ لينے كا فيصلہ كيا ہے۔
لندن، ٹورنٹو، واشنگٹن، نيويارك، آئرلينڈ، وكٹوريا، ملائيشيا، نئی دہلی، اسلام آباد، اٹاوا، آسٹريليا كی ملبرن، مصر اور اسٹاك ہوم كی يونيورسٹی كے مسلمان اور غير مسلم اساتذہ اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے مذكورہ موضوع پر اپنے مضامين پيش كریں گے۔
619818