آسٹريليا میں "اسلامی اور بين الاقوامی حقوق، مشتركہ نكات كی جستجو" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

آسٹريليا میں "اسلامی اور بين الاقوامی حقوق، مشتركہ نكات كی جستجو" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

12:45 - July 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1961152
ثقافتی گروپ: آسٹريليا كی "سيلزبرگ" يونيورسٹی كی كوششوں سے ۱۴ اكتوبر سے ۱۹ اكتوبر تك "اسلامی اور بين الاقوامی حقوق، مشتركہ نكات كی جستجو" كے موضوع پر دوسرا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے salzburgglobal كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی حقوق كی دينی شريعت كے ساتھ قوانين كی مطابقت كے موضوع كی طرف بازگشت كے پيش نظر پوری دنيا كے ماہرين اور يونيورسٹی كے اساتذہ نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی شرعی قوانين اور بين الاقوامی قوانين كے مشتركہ نقاط كا جائزہ لينے كا فيصلہ كيا ہے۔
لندن، ٹورنٹو، واشنگٹن، نيويارك، آئرلينڈ، وكٹوريا، ملائيشيا، نئی دہلی، اسلام آباد، اٹاوا، آسٹريليا كی ملبرن، مصر اور اسٹاك ہوم كی يونيورسٹی كے مسلمان اور غير مسلم اساتذہ اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے مذكورہ موضوع پر اپنے مضامين پيش كریں گے۔
619818

نظرات بینندگان
captcha