"ہيومن رائٹس اور امريكہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

15:04 - October 18, 2010
خبر کا کوڈ: 2015239

"ہيومن رائٹس اور امريكہ" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: تہران میں ۲۰ اكتوبر كو 'ہيومن رائٹس اور امريكہ" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اس سيمينار كے كمیٹی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے سيكرٹری سيد فضل اللہ موسوی نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار كا مقصد دنيا میں ہيومن رائٹس كے بارے میں امريكہ كی دھمكی آميز سياست كے مقابلے میں ايك بھرپور موقف اختيار كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں ہيومن رائٹس كی حمايت پر مبنی امريكہ كے مسلسل دعووں كے بارے میں لوگوں كے افكار اور علمی محافل كو متوجہ كرنا ہے جبكہ وہ دنيا میں ہيومن رائٹس كو توڑنے والا ہے۔
موسوی نے اوباما كی ہيومن رائٹس كی خلاف ورزيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت لوگوں كے افكار اور بين الاقوامی عوامی آرگنائزيشنز كو چاہیے كہ وہ ہيومن رائٹس كے بارے میں امريكہ كی سياست كی جانچ پڑتال كریں۔
ياد رہے كہ تہران يونيورسٹی كے فيكلٹی آف حقوق اور سياسی علوم میں ۲۰ اكتوبر كو منعقد ہونے والے اس سيمينار میں ملكی اور غير ملكی شخصيات شركت كریں گی۔
676564

نظرات بینندگان
captcha