بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۱ اكتوبر كو شروع ہونے والا یہ قرآنی سيمينار ۲۵ اكتوبر تك جاری رہےگا۔
آيسسكو كی كوششوں اور عالمی انجمن حفظ قرآن كريم اور كروشيا كی اسلامی كونسل كےتعاون سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں صربيا، مونٹہ نگرو، يوكرائن، تركی، آلبانیہ، اٹلی، فن لينڈ، مقدونیہ، سویڈن، سوئٹزرلينڈ، فرانس، برطانیہ، كوسوو اور آسٹريا كے ۲۳ حفاظ قرآن كريم اور قرآنی اساتذہ شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد حفاظ كی قدردانی اور دنيا والوں كے سامنے ان كا تعارف، حفاظ قرآن كريم كےعلم میں ترقی اور زندگی میں جديد مہارتوں كا حصول، حفاظ قرآن كريم كے درميان امت اسلام سے مربوط جذبات كا استحكام اور اپنے معاشروں كی پائيدار ترقی میں شركت كے لئے ان كی تربيت كرنا ہے۔
680314